اشعار کی تشریح اقبالیات کے ماہرین ،جن میں
پروفیسریوسف سلیم چشتی صاحب ، عارف بتالوی ،ڈاکٹر خواجہ حمیدیزدانی ، ڈاکٹر سلیم اختر صاحب
وغیرہ کی کتابوں اور آرا٫ کی روشنی میں کی گئی ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس
کام میں مدد فرمائے اور ہمیں اس کام کو آغاز سے انجام تک پہونچانے میں مدد فرمائے۔ آمین
علامہ کے اشعار کو ہم پڑھتے ہیں لیکن افسوس
کہ ہم سمجھ نہیں پاتے اور جب انکے اشعار کو سمجھنے کے لئے ہم انٹرنیٹ پر کچھ چھان بین کرتے
ہیں تو وہاں سے بھی ہم کو مایوس ہو کر ہی لوٹنا پڑتا ہے اورعلم کے ذخیروں ( کتابوں) سے تو
ہماری دلچسپی بالکل ختم ہو کر رہ گئی ہے۔
بر صغیرِ ہند میں باالخصوص اور پوری دنیا
میں باالعموم علامہ اقبال کی نظموں اور اشعار کو جو پزیرائی حاصل ہوئی ہے وہ شاید کسی اور
کے حصے میں نہیں آئی ۔بعض لوگ مطلب اور مفہوم کو سمجھتے ہیں اور اس کا حق بھی ادا کرتے ہیں
جب کہ اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو اپنی تقریروں اور تحریروں میں چار چاند لگانے کے لیے
علامہ کی شاعری کا استعمال کرتے ہیں لیکن علامہ نے جس درد اور جس فکر میں ڈوب کر یہ اشعار
کہے ہیں وہ پسِ پشت رہ جاتا ہے۔